Quantcast
Channel: The Express News
Viewing all 49977 articles
Browse latest View live

حکومتی ترجمان کی سعودی ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم کا طیارہ واپس بلانے کی خبر کی تردید

$
0
0

 اسلام آباد: حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے وزیراعظم کے طیارے کو کینیڈا سے واپس نیویارک بلانے کی خبر من گھڑت ہے۔

حکومتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کی قیادتیں انتہائی خوشگوار اور برادرانہ تعلقات سے لطف اندوز ہوتی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے وزیراعظم کے طیارے کو کینیڈا سے واپس نیویارک بلانے کی خبر من گھڑت ہےجسے مسترد کرتے ہیں۔

حکومتی ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ ہفتہ وار میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ میں عالمی رہنماوٴں کے ساتھ وزیر اعظم کی کامیاب بات چیت کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ۔ رپورٹ میں ترکی اور ملائشیا کے رہنماوٴں سے وزیر اعظم کی ملاقاتوں پرخود ساختہ نظریہ بنایا گیا، آرٹیکل کا مقصد سیاسی فوائد کے لئے 2 ممالک کے برادرانہ تعلقات کو سبوتاژ کرنا ہے، حزب اختلاف کی مایوسی کا انکشاف اسلامی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش سے ہوتا ہے۔ مفادات کے حامل افراد ہی اس طرح کے اشتعال انگیز اور بے بنیاد دعووں کے ساتھ سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان دورہ امریکا مکمل کرنے کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خصوصی طیارے کے ذریعے واپس آرہے تھے کہ طیارے میں مبینہ طور پر فنی خرابی کے باعث انہیں واپس امریکا جانا پڑا تھا۔

The post حکومتی ترجمان کی سعودی ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم کا طیارہ واپس بلانے کی خبر کی تردید appeared first on ایکسپریس اردو.


وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کیخلاف غیر قانونی ٹیکس وصولی کی تحقیقات شروع

$
0
0

سکھر: نیب نے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کے خلاف چنگیوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی غیر قانونی ٹیکس وصولی کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

نیب ذرائع کے مطابق مائینز اینڈ منرل لے جانے والی گاڑیوں پر رائیلٹی ٹیکس 8 روپے، ایکسائز ٹیکس 5 روپے فی ٹن مقرر ہے لیکن چنگیوں پر مایئنز اینڈ منزل والی گاڑیوں سے 100 سے 150 روپے تک فی ٹن وصول کیا جاتا رہا ہے۔ گزشتہ 12 سال سے چنگیوں سے غیر قانونی طور اضافی ٹیکس وصول کیا جاتا رہا ہے،ٹھیکیداروں کی جانب سرکاری خزانے میں ایک روپے فی ٹن جمع کرائے جاتے تھے،محکمہ اینٹی کرپشن نے گزشتہ روز اروڑ چنگی پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر اضافی ٹیکس لینے والے 3 افراد کو گرفتار کرکے تمام ریکارڈ تحویل میں لیا تھا۔

نیب ذرائع کے مطابق اویس شاہ اروڑ میں پہاڑی پتھر اور بجری لے جانے والی گاڑیوں سے غیر قانونی اضافی ٹیکس وصولی کے کاروبار میں ملوث ہیں، غیر قانونی طور پر لیے جانے والے اضافی ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کے حصے میں جاتی ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے داماد بھی ہیں، ان پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں بھی نیب انکوائری جاری ہے۔

 

The post وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کیخلاف غیر قانونی ٹیکس وصولی کی تحقیقات شروع appeared first on ایکسپریس اردو.

رویت ہلال کمیٹی کو ماہ صفر کی غلط اطلاع پر معافی مانگنی چاہیے، فواد چوہدری

$
0
0

 لاہور: وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کو صفر کے مہینے کی غلط اطلاع پر معافی مانگنی چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عقل اور شعور رکھنے والا طبقہ بات سمجھ سکتا ہے۔ باشعور طبقے کو بتانا چاہتا ہوں عقل و علم سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں، ملک کا ایک ایسا بے شعور طبقہ ہے جس سے بات ہی نہیں کی جا سکتی، دوربین سے چاند دیکھنا غلط ہے تو پھر عینک سے دیکھنا بھی غلط ہے، عید پر خیبرپختونخوا میں ہمارا کیلنڈر تسلیم نہیں کیا گیا، صفر کے مہینے کیلیے تصاویر جاری کی ہیں جس سے چاند کی شہادت دیکھی جا سکتی ہے، رویت ہلال کمیٹی کو صفر کے مہینے کی غلط اطلاع  پر معافی مانگنی چاہیے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں اصلاحات لے کر آیا ہوں، ہوسکتا ہے آنے والے برسوں میں کھمبے اور تاریں ختم ہوجائیں، لاہور اور اسلام آباد میں پانی ہر سال ایک میٹر نیچے چلا جاتاہے، ایل ڈی اےاور سی ڈی اے کو واٹر ری چارج کی پیشکش کی ہے، کچرے سے گیزر کے لیے گیس بنانے کی تجویز دی ہے، زراعت کےشعبے میں ڈرون کے ذریعے اسپرے کا کام کیا جاسکتا ہے، وزیر اعظم سے پاکستان میں ڈرون پر عائد پابندی ہٹانے کے لیے درخواست کی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا مطالبہ آصف زرداری اور نواز شریف کی جیل سے رہائی ہے، ہم روز کہتے ہیں کہ پیسے دو اور ابو لو۔ نواز شریف اور آصف زرداری کے شطرنج کے کھیل کے فضل الرحمان پیادہ ہیں، جمعیت علمائے اسلام کا الیکشن سے تو اتنا تعلق ہی نہیں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ مولانا فضل الرحمان کو فنڈ کر رہی ہے۔ عام آدمی مولانا فضل الرحمن سے نہیں جڑا ، کوئی باہر نہیں نکلے گا۔

The post رویت ہلال کمیٹی کو ماہ صفر کی غلط اطلاع پر معافی مانگنی چاہیے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.

ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کیساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل

$
0
0

کراچی: کراچی میں ایک تقریب کے دوران ریمپ پر واک کرتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر کی ہانیہ عامر کے لیے گانا گانے کی ویڈیو کے بعد اب دونوں کی ایک ساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی دوستی اور قربتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، وہ اکثر تقریبات میں ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں اور اس کے علاوہ اکثر سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر بھی اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

اس سے قبل مختلف تقاریب میں عاصم اظہر ہانیہ عامر کے لیے گانا گاتے دکھائی دیتے رہے ہیں لیکن اب گلوکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے دورہ امریکا کے دوران ایک کمرے میں بیٹھے ساتھ گانا گارہے ہیں جب کہ عاصم اظہر گانا گانے کے ساتھ ساتھ گٹار بھی بجارہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ہانیہ میری زندگی میں خوشگوار تبدیلیوں کا باعث ہے، عاصم اظہر

واضح رہے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر آج کل ڈرامہ سیریل ’پیار کہانی‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

The post ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کیساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.

عام آدمی کو سہولیت دینے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراطلاعات پنجاب

$
0
0

لاہور  : وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ عام آدمی کو سہولیت دینے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اسلم اقبال نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں ایک بیڈ کا خرچہ 45 لاکھ روپے سالانہ ہے، صحت کے شعبے میں آڈٹ کرانا ہمارا حق ہے، تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا تو پتا چلا سرکاری اسپتالوں میں کوئی ڈاکٹر 2 گھنٹے کے لیے آتا ہے تو کوئی 3،3 دن نہیں آتا،مریض اسپتالوں میں خوارہورہے ہیں اور ڈاکٹر پرائیویٹ پریکٹس کررہے ہیں، ہم نے حاضری کا پوچھ لیا تو کیا برا کام کیا ہے؟، ایک ڈاکٹر اور سرجن کتنے آپریشن کرتا ہے کیا یہ پوچھنا برا ہے؟ اگرکوئی کہتا ہے مریض کا آپریشن نہیں ہو رہا تو کیا معاملہ ایسے ہی چھوڑ دیں؟۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہم عام آدمی کیلئے کام کر رہے ہیں، ہیلتھ کارڈ ایک احساس کا نام ہے، معذور افراد کو دو ہزار روپے دوائی کے لئے دے رہے ہیں، عام آدمی کی سہولت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، کوئی کسی کا سفارشی نہیں ہو گا، ایم ٹی آئی ایکٹ میں وزیراعظم یا وزرا کا کوئی فائدہ نہیں، ایم ٹی آئی ایکٹ پر کسی کو اعتراض ہے تو ہم سے بات چیت کر لے، ڈاکٹر صاحبان کی تنظیموں کےساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ہڑتالیں کرکے ناجائز بات منوا لیں گے تو غلط ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے 45 ارب روپے کی اخراجات کو کم کیا ہے،ماضی میں 6,6 کیمپ آفسز ہوتے تھے، ہم اپنے گھروں کے گرد 70 کروڑ سے بلٹ پروف دیواریں تو نہیں بنا رہے؟ اس سے زیادہ سادگی کیا کریں ، ان کے اسکینڈل اب نہ رکتے ہیں نہ تھمتے ہیں۔

The post عام آدمی کو سہولیت دینے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراطلاعات پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف بھارت کا بہت کردار ہے،حماد اظہر

$
0
0

 لاہور: وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف بھارت کا بہت کردار ہے۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حماد اظہر نے کہا کہ سابق حکمران اپنے ہی گھر کو لوٹ کر چلے گئے، (ن) لیگ نے کوئی اصلاحات نہیں کیں، (ن) لیگ نے اپنی سیاست بچانے کیلئے سخت فیصلوں میں تاخیر کی، زرمبادلہ کے ذخائر (ن) لیگ کے دور میں آدھے رہ گئے تھے، 82 ارب روپے کی بجلی چوری کو روکا گیا ہے، بجلی کے نرخ نہ بڑھاتے تو کمپنیاں دیوالیہ ہو جاتیں، ہمارے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں، اچھی بات یہ ہے ہمارا روپیہ بھی مستحکم ہو گیا ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پاکستان نے تاریخی بحران کا سامنا کیا، سود سمیت بیرونی قرضوں کی ادائیگی ایک بہت بڑا چیلنج تھا، ہمیں سخت فیصلے کرنا پڑے جس کے ثمرات نظر آنے لگے ہیں، معیشت میں استحکام آگیا ہے، اب بہتری کی طرف جائیں گے،ہمارے دور میں معاشی رفتار سب سے تیز نظر آئے گی، ہم مصنوعی تیزی کی طرف نہیں جائیں گے۔ ہم نے انصاف صحت کارڈ اور احساس پروگرام شروع کیا، زراعت کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، زراعت وفاق کے زیرانتظام نہیں لیکن پھر بھی 250ارب کے قریب رکھے ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ صنعتکاروں کی آرمی چیف سے شکایتوں کے انبار کی خبر میں صداقت نہیں، آرمی چیف کے ساتھ تاجر برادری کی ملاقات انتہائی بہترین ماحول میں ہوئی۔ تمام ادارے اس وقت ایک پیج پر ہیں، تمام ادارے مل کر پانچ سال میں ملک کو عظیم بنائیں گے۔ ملک کےاستحکام کو نظر انداز کرنےنہیں دیا جائے گا۔ مدرسوں کے بچوں کو سیاست میں نہیں دھکیلنا چاہیے۔

بیرون ملک پاکستانیوں کے بے نامی اثاثوں سے متعلق حماد اظہر نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے11ارب ڈالر ڈیکلیئر ہوئے ہیں، ہمیں صرف 28 ممالک کا ڈیٹا ملا ہے، اقامہ کی تفصیلات بھی نہیں ملیں، اقامہ کی تفصیلات کے لیے او ای سی ڈی کو خط لکھیں گے۔دیگر ممالک سے بھی تفصیلات آنے پر رقم میں اضافہ ہوگا۔

ایف اے ٹی ایف سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف بھارت کا بہت کردار ہے،سفارتی طور پر بھارتی عزائم دنیا کے سامنے پیش کردیئے ہیں، ایف اے ٹی ایف بلیک لسٹ سے متعلق خطرے کی کوئی بات نہیں۔

The post ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف بھارت کا بہت کردار ہے،حماد اظہر appeared first on ایکسپریس اردو.

اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو پورا ملک جام کردیں گے، مولانا فضل الرحمان

$
0
0

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو پورا ملک جام کرکے رکھ دیں گے۔

پشاور میں صوبہ بھر کے علماء کے نمائندہ کنونشن سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی معیشت کی کشتی ہچکولے کھارہی ہے اور نااہل حکمران بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر ملک کو مزید تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔ کشمیر کی جنگ ہم لڑ رہے ہیں اور حکمران کشمیر پر سودے بازی کرکے کشمیریوں کا خون بھیج رہی ہے، تقریر پر خوشیاں منانے والے یو ٹرن کے ماہر ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدارسِ دینیہ نے ہمیشہ ہر موقع پر جاندار کردار ادا کیا ہے، مدارسِ کو قومی دھارے میں لانے والے خود اسلامی دھاڑے میں آجائیں۔ ہم مدارسِ دینیہ کے دفاع کی جنگ لڑرہے ہیں، ہم مدارسِ کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ زندگی کے تمام طبقات حکمرانوں کے خلاف میدان میں نکل کر اپنے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں۔ 27 اکتوبر کو ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے آور پرامن طور پر اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے موجودہ حکمرانوں کے خلاف میدان عمل میں آئیں گے۔ مذہبی کارڈ آور مدارسِ کے حوالے سے پروپیگینڈا کرنے والوں نے اپنے دھرنوں میں معصوم بچوں اور بچیوں کو لا کر قوم کو شرم سے جھکا دیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آئین آور اس کی اسلامی شقوں کے تحفظ کی جنگ لڑنا آگر مذہبی کارڈ ہے تو یہ جنگ ہم ضرور لڑیں گے، آزادی مارچ کے لیے ہم نے مختلف پلان تیار کئے ہیں اور حکمت عملی طے کرنے کے بعد موقع پر اعلان کریں گے۔ اگر اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو پورا ملک جام کرکے رکھ دیں گے، گرفتاریوں کی صورت میں تمام تر حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

The post اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو پورا ملک جام کردیں گے، مولانا فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.

امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان جوہری معاہدے پر روٹھنے اور منانے کا سلسلہ جاری

$
0
0

سویڈن / واشنگٹن: شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان ہونے والے جوہری مذاکرات میں تعطل اور کم جونگ اُن کے میزائل تجربات جاری رکھنے کے باوجود وائٹ ہاؤس کامیابی کے پُر امید ہے اور شمالی کوریا کو منانے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس شمالی کوریا کے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مذاکرات میں کامیابی کے لیے پُرامید نظر آتی ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل اچھے ماحول میں ہوئے ہیں اور یہ عمل جاری رہے گا۔

دوسری جانب شمالی کوریا کے اعلیٰ مذاکرات کار میونگ گِل نے سویڈین میں امریکی مندوبین سے مذاکرات کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ امریکا اپنے پرانے موقف اور رویے پر ڈٹا ہوا ہے اور لچک دکھانے کو تیار نہیں ایسی صورت حال میں مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے اور اس کی ذمہ داری سراسر امریکا پر عائد ہوتی ہے۔

ادھر گزشتہ برس سے جاری شمالی کوریا، جنوبی کوریا اور امریکی سربراہان کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کے باوجود جوہری مذاکرات کسی کروٹ بیٹھتے نظر نہیں آرہے ہیں، شمالی کوریا نے ابتداً اپنی جوہری تنصیبات بند کردی تھیں لیکن ویتنام میں بے نتیجہ ملاقات کے بعد سے میزائل تجربات کا دوبارہ سے آغاز کردیا ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات کا ہونا امریکی صدر سے کیے گئے جوہری معاہدے کی خاموش خلاف ورزی سمجھی جارہی ہے تاہم امریکا اس معاملے پر کسی قسم کا اشتعال نہیں چاہتا اور شمالی کوریا کے مذاکرات کی ناکامی کے اعلان کے باوجود تاحال مذاکرات کو جاری رکھنے پر آمادہ ہے۔

The post امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان جوہری معاہدے پر روٹھنے اور منانے کا سلسلہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.


بھارتی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 2 پائلٹس ہلاک

$
0
0

تلنگانہ: بھارت میں ایک طیارہ دوران پرواز اچانک ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے طیارہ اُڑانے کی تربیت دینے والے ادارے راجیو گاندھی ایوی ایشن اکیڈمی کے دو طالب علموں نے تربیتی پرواز کے سلسلے میں بیگم پیٹ ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی تاہم ایک گھنٹے بعد ہی طیارے کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

طیارے کی گمشدگی پر سرچ آپریشن کے لیے تیاریاں جاری تھیں کہ تلنگانہ پولیس نے ایک طیارے کے روئی کے کھیت میں گرنے کی اطلاع دی۔ تباہ ہونے والا طیارہ راجیو گاندھی ایوی ایشن کا ہی تھا۔ طیارے کے ملبے سے تربیتی پائلٹس پرکاش وشال اور امن پریت کور کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی جہاز اُڑانے کی تربیت دینے والے ایک اور ادارے کا طیارہ مہاراشٹرا کے علاقے شیرپور میں گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم خوش قسمتی پائلٹ محفوظ رہا تھا، حادثے کا شکار ہونے والے دونوں طیارے امریکی ساختہ ہیں اور اپنی مدت پوری کرچکے تھے۔ دونوں حادثات کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

The post بھارتی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 2 پائلٹس ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.

امریکی صدارتی امیدوار اورسینیٹ کمیٹی کشمیریوں کے حق میں بول پڑے

$
0
0

 واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار الزبتھ وارن اور امریکی سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ امور نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مودی سرکار کے غیر آئینی اقدامات اور کرفیو ختم کر کے بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

موجودہ سینیٹر اور 2020 میں ہونے والے صدارتی الیکشن کے لیے امیدوار الزبتھ وارن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کشمیریوں کے حق میں بول پڑیں، اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان گہرے سیاسی تعلقات ہیں اور دونوں جمہوری اقدار کے حامل ممالک ہیں اس لیے میں کشمیریوں کے انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے، کرفیو سمیت دیگر پابندیوں کے خاتمے اور ان کے رائے کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتی ہوں۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ امور نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کی اپیل 2020 کے سالانہ غیر ملکی تخصیصی ایکٹ میں شامل کرلی ہے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن ختم کرنے، مواصلات اور انٹرنیٹ سروس بحال کرنے اور اسیر رہنماؤں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں 2700 اجتماعی قبروں کا انکشاف

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے دن سے مسلسل نافذ کرفیو کو 63 دن بیت گئے ہیں، لاکھوں کشمیری لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔ بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں اور گھر گھر چھاپوں کے دوران بچوں کو تک کو حراست میں لیا جا رہا ہے اس کے باوجود بہادر و دلیر کشمیری اپنے حقوق کے لیے قابض فوج کے سامنے احتجاج کیلیے سڑکوں پر نکل آتی ہے۔

The post امریکی صدارتی امیدوار اورسینیٹ کمیٹی کشمیریوں کے حق میں بول پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.

فلپائن میں داعش جنگجوؤں کے حملے میں 7 افراد ہلاک

$
0
0

فلپائن کے جنوبی علاقے میں داعش جنگجوؤں نے سابق عسکریت پسند جماعت مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کے ارکان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایم آئی ایل ایف کے 7 ارکان ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے جنوبی علاقے ’شیریف سیدونا‘ میں شدت پسند جماعت داعش کی فلپائنی شاخ کے جنگجوؤں نے گزشتہ ماہ حکومت کے سامنے ہتھیار ڈالنے والی مقامی تنظیم مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کے جنگجووں کے علاقے پر حملہ کرکے تنظیم کے 7 ارکان کو قتل کردیا۔

فلپائنی فوج کی بٹالین- 6 کے کمانڈر میجر جنرل ڈیوسڈاڈو کیریون نے مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کو ہر ممکن تحفظ اور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایم آئی ایل ایف ہمارے بھائی ہیں جن کی حمایت اور نصرت کے لیے اسلحہ سمیت دیگر سہولیات بھی مہیا کریں گے۔

دوسری جانب یہ بھی اطلاع موصول ہورہی ہے کہ مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کے حملے میں ہلاک ہونے والے ارکان مسلح تھے اور انہوں نے حکومت سے امن مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے برخلاف ہتھیار نہیں ڈالے تھے۔

واضح رہے کہ شدت پسند جماعت داعش 2014 سے فلپائن کے مسلم اکثریتی علاقوں میں پاؤں جمانے کی کوششیں کررہی ہیں جب کہ ان علاقوں میں مورو اسلامی لبریشن فرنٹ علیحدگی کے لیے مسلح تحریک بھی چلا رہی ہے اور دونوں کے درمیان نظریاتی اختلاف کے باعث پہلے بھی کئی بار جھڑپیں بھی ہوچکی ہیں.

 

 

The post فلپائن میں داعش جنگجوؤں کے حملے میں 7 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.

امریکا میں بار پر فائرنگ میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی

$
0
0

کینساس: امریکا میں مسلح شخص نے ایک بار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کینساس کے ٹکوئلا بار میں مسلح شخص نے اندر گھس کر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان کینساس سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ہسپانوی شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور وہ تاحال مفرور ہے. متاثرین اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات شروع کی جائے گی، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین ماہ کے درمیان فائرنگ کا یہ چوتھا بڑا واقعہ ہے جس میں مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ فائرنگ کے واقعات بار اور شاپنگ سینٹرز جیسے عوامی مقامات پر پیش آئے جس کے بعد امریکا میں اسلحہ پر پابندی کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔

The post امریکا میں بار پر فائرنگ میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.

بھارت کشمیر میں فوری کرفیو ختم کرکے تمام قیدیوں کو رہا کرے، امریکی سینیٹرز

$
0
0

مظفرآ باد: آزاد کشمیر کا دورہ کرنے والے امریکی کانگریس کے سینیٹرز نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں فوری کرفیو ختم کر کےتمام قیدیوں کو رہا کرے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹرز کرس وان ہولن اور میگی حسن پر مشتمل امریکی کانگریس کے وفد نے مظفر آباد کا دورہ کیا جہاں پاک فوج کے میجرجنرل عامر نے امریکی کانگریس کے وفد کو ایل او سی پر موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور وفد کو مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال اور کرفیو سے پیدا صورتحال سےآگاہ کیا۔

بعدازاں وفد نے آزاد جموں و کشمیرکے صدر سردار مسعود خان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے بھی ملاقات کی، جس میں آزادکشمیر کی قیادت نے دونوں سینیٹرز کے دورے پر شکریہ ادا کیا اور عوام کی خاطر خواہ حمایت کو سراہا۔

صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹرز مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو بھارت کے جابرانہ وحشیانہ اقدامات سے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، امریکی وفد کے دورے اور کشمیریوں کی جدوجہد کو سپورٹ کرنے پر شکر گزار ہیں۔

اس موقع پر امریکی کانگریس کے سینیٹرز نے  کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں فوری کرفیو ختم کرکے تمام قیدیوں کو رہاکرے جب کہ  مسئلہ کشمیر کے مستقل اور دیرپا حل کیلئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔

The post بھارت کشمیر میں فوری کرفیو ختم کرکے تمام قیدیوں کو رہا کرے، امریکی سینیٹرز appeared first on ایکسپریس اردو.

قوم بھارت سے مقابلے کیلیے تیار ہے مگر وزیراعظم باہر نہیں نکل رہے، سراج الحق

$
0
0

 لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پوری قوم بھارت سے مقابلے کے لیے تیار ہے لیکن خود کو ٹیپو سلطان کہنے والے وزیراعظم ایئرکنڈیشنڈ سے باہر نہیں نکل رہے۔

لاہور کے مال روڈ پر منعقدہ’ کشمیر بچاؤ مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعظم کی یواین میں کی گئی تقریر کے الفاظ ان کا پیچھا کررہے ہیں، وزیراعظم نے کہا تھا کہ اتنا انتظار کرلیں کہ میں اقوام متحدہ میں تقریر کرلوں، اب تقریر کو 9 دن گزر گئے لیکن کشمیر سے کوئی کرفیو نہیں اٹھا، کوئی قیدی رہا نہیں ہوا، بسترمرگ پر موجود یاسین ملک، سید علی گیلانی، شبیر شاہ اور حریت قیادت باہر نہیں آسکے، کئی کشمیری اپنے گھروں میں شہید ہوچکے اور انہیں دفنانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیری سرینگر میں پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کی بستیاں برباد قبرستان آباد ہو گئے ہیں، حکمرانوں کی عقل پرافسوس ہے جو کہتے تھے مودی کامیاب ہوگا تو مسئلہ کشمیر حل ہوگا، جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے توبتائیں تو سہی پھر حل کیا ہے؟  جب کہ وزیراعظم اب کہتے ہیں جس نے ایل اوسی عبور کی یہ ملک کے ساتھ غداری ہوگی مگر ہم کہتے ہیں جہادفی سبیل اللہ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرنا مودی کی الیکشن مہم کا حصہ تھا اور ساری دنیا جانتی ہے مودی کا اگلا ایجنڈا پاکستان ہے، مودی اور ٹرمپ دونوں چکرباز ہیں ہمیں امریکا کی ثالثی منظور نہیں ہے، حکمران بزدل ہوچکے ہیں اور عمران خان نے امریکا کے ڈر سے عافیہ صدیقی کی رہائی کی بات نہیں کی۔ حکومت نے معیشت،سیاست اور عدالتوں کا بیڑا غرق کردیا ہے، وزیراعظم کے موجود ہوتے ہوئے تاجر،نوجوان آرمی چیف سے مل رہے ہیں، انہیں وزیراعظم پراعتماد نہیں رہا۔

The post قوم بھارت سے مقابلے کیلیے تیار ہے مگر وزیراعظم باہر نہیں نکل رہے، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.

سینئر صحافی ابوالحسنات انتقال کرگئے

$
0
0

کراچی: ایکسپریس ٹریبون کے ایڈیٹوریل کنسلٹنٹ ابوالحسنات مختصر علالت کے بعد نجی اسپتال میں انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ نارتھ ناظم آباد بلاک جے قلندریہ چوک کے قریب مسجد خیرالبشر میں ادا کی گئی بعد ازاں انہیں سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مرحوم ابوالحسنات نے سوگواران میں  بیوہ، تین بیٹیوں اور بیٹے کو چھوڑا ہے، وہ گزشتہ 9 سال سے ایکسپریس ٹریبیون اخبار سے منسلک تھے اس سے قبل انھوں نے ڈان، مارننگ اسٹار اور دیگر اخبارات میں کام کیا۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز محکمہ اطلاعات سے کیا۔ وہ ملنسار اور لوگوں کے دکھ درد میں کام آتے تھے، صحافی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ ابوالحسنات کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکے گا ان کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

The post سینئر صحافی ابوالحسنات انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.


جتنی بھی تنقید ہو کھلاڑیوں کو مناسب کھیلنے کا موقع دوں گا، ہیڈکوچ

$
0
0

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ مجھ پر جتنی بھی تنقید ہو کھلاڑیوں کو مناسب کھیلنے کا موقع دوں گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصبا ح الحق نے تسلیم کیا کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، پہلے ٹی 20 میچ کے ابتدائی چھ اوورز میں ہماری بیٹنگ اور بالنگ فلاپ ہوئی، ہم نے غلطیاں کی ہیں اور سری لنکن نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے فیلڈنگ کراچی میں اچھی نہیں تھی لیکن کل بہتر فیلڈنگ ہوئی ہے۔

مصبا ح الحق نے کہا کہ سری لنکا جب آئی تھی تو لوگ  کہہ رہے تھے سب نئے پلیئر کھلا دیں، ہم بڑے کلیئر ہیں کس کھلاڑی کو کھیلانا ہےاور کوشش کریں گے کہ نئے کھلاڑیوں کو زیادہ موقع ملے۔احمد شہزاد اور عمر اکمل کی واپسی سے متعلق ہیڈکوچ نے کہا کہ عمر اکمل سے متعلق کہا جارہا تھا کہ اس کو چانس نہیں مل رہا جب کہ احمد شہزاد کی پی ایس ایل میں کارکردگی بہت اچھی تھی، احمد شہزاد کی طرح جتنے بھی کھلاڑی ہیں سب کے ساتھ انصاف کرنا چاہئے، کھلاڑی کو مناسب مواقع دینے کے بعد ڈراپ کرنا چاہئے، جتنی بھی تنقید ہو کھلاڑیوں کو مناسب کھیلنے کا موقع دوں گا۔

The post جتنی بھی تنقید ہو کھلاڑیوں کو مناسب کھیلنے کا موقع دوں گا، ہیڈکوچ appeared first on ایکسپریس اردو.

مائیکرو سافٹ کے ڈبل اسکرین فولڈنگ موبائل فون اور ٹیبلیٹ کی رونمائی

$
0
0

مائیکرو سافٹ نے دو اسکرینز والے فولڈنگ اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ کی رونمائی کردی جسے وہ کمپیوٹنگ کی نئی قسم قرار دے رہے ہیں۔ 

مائیکرو سافٹ کے چیف پراڈکٹ ڈیزائنر پانوس پانے نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو اپنی نئی تخلیق کے بارے میں بتایا کہ مائیکروسافٹ اپنی تخلیقات کو نئی جہت کے ساتھ متعارف کرارہی ہے، ہم نے بہت جلد سرفیس ڈیوائس کا نمونہ پیش کیا ہے اور جلد ہی ڈیولپر یونٹس کو اس کام پر لگا دیں گے۔

Micro Soft Folding Mobile and tablet 1

مائیکروسافٹ کی دو نئی پروڈکٹس کی نمایاں خصوصیات میں ’دو اسکرینز کی موجودگی، کتابچے جیسا ٹیبلیٹ اور وائر لیس ہیڈ فونز ہیں۔ مائیکرو سافٹ ٹیبلیٹ کی دو اسکرینز ہیں جو درمیان سے فولڈ ہو کر 13 انچ کی ہوجاتی ہیں۔ اسے لیپ ٹاپ کی طرح رکھا جا سکتا ہے لیکن ساتھ میں ایک کی بورڈ لگانا ضروری ہوگا جب کہ نچلی اسکرین کا کچھ حصہ کی بورڈ کے اضافی فیچر دیتا ہے۔ یہ ایپل کی ’ٹچ بار‘ جیسا ہو گا لیکن اس سے کچھ بڑا ہے۔

Micro Soft Folding Mobile and tablet 2

دوسری طرف مائیکرو سافٹ کے موبائل فون سرفیس ڈیو 8.3 انچ کا اسمارٹ فون ہے اور یہ گوگل کے موبائل آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے کام کرے گا۔ ٹیبلیٹ کی طرح موبائل فون کو بھی درمیان سے فولڈ کیا جا سکتا ہے جس سے دونوں اسکرینز پر الگ الگ کام کرسکتے ہیں۔  تاہم مائیکروسافٹ نے ان دونوں پروڈکٹس کی قیمت نہیں بتائی ہے۔

Micro Soft Folding Mobile and tablet 3

علاوہ ازیں ایپل اور ایمازون کی طرح مائیکرو سافٹ نے وائر لیس ہیڈ فون بھی متعارف کرائے ہیں، جن کا نام سرفیس ایئر بڈز ہے جس کے لیے 3-ڈی ٹیم نے ہزاروں شکلوں اور سائزوں کے ہیڈ فون بنائے تاکہ انھیں کان سے نکلنے سے روکا جا سکے اور صارفین کی عام شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے ان ہیڈ فونز کو  ہزاروں کانوں پر انھیں آزمایا ہے۔ ان کی قیمت 249 ڈالر ہے جو ایمازون کے ایکو بڈز اور ایپل کے ایئر پوڈز سے قدرے مہنگا ہے۔

Micro Soft Folding Mobile and tablet 4

The post مائیکرو سافٹ کے ڈبل اسکرین فولڈنگ موبائل فون اور ٹیبلیٹ کی رونمائی appeared first on ایکسپریس اردو.

خوبصورت اور رنگا رنگ فن پاروں کے ساتھ سیلفیاں بنانی ہوں تو ’نو فلٹر میوزیم‘ آئیں

$
0
0

ویانا: خوب سے خوب تر فلٹر کا استعمال اور سب سے منفرد پس منظر کے ساتھ تصاویر کھینچنی ہوں  اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنا ہو جہاں پہلے ہی سیلفیوں کا سمندر موجود ہو اور آپ کے لیے سبقت لینا مشکل ہوجائے تو ویانا میں قائم ’نو فلٹر میوزیم‘ تشریف لائیں جہاں آپ کی سیلفیوں کو چار چاند لگانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام میں ’ نو فلٹر میوزیم‘ کی شریک مالک پیٹرا شارنگر نے دل لبھانے والی تصاویر شیئر کی ہیں، ان میں ایسے مناظر کو حقیقی رنگ دیا گیا ہے جس کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے ہرکوئی بے تاب ہوگا۔ خوبصورت فن پاروں سے سجے میوزیم میں ایسے تخلیقی شاہکار ہیں نوجوانوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں۔

No Filter Museum 1

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں قائم اس سیلفی میوزیم کے 24 کمرے چمک دار اور رنگین دیواروں سے مزین ہیں جہاں صارفین خوبصورت لباس پہن کر سیلفی لے سکتے ہیں۔ ایک کمرے میں تو کھانے پینے کی نقلی اشیاء جیسے کپ کیکس وغیرہ بھی رکھی گئی ہیں تاکہ نوجوانوں کو ریسٹورینٹ کا سا ماحول بھی مل سکے اور وہ سیلفیاں بنا سکیں۔

No Filter Museum 4

سیلفی میوزیم میں روزانہ 300 سے 500 افراد آسکتے ہیں۔ میوزیم کا مقصد صرف تصاویر بنوانا نہیں بلکہ اچھا وقت گزارنا بھی ہے۔ اس سے قبل ایسا تجربہ امریکا میں بھی کیا گیا تھا اور ’آئس کریم میوزیم‘ نے کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔ صرف انسٹاگرام پر آئس کریم میوزیم کے فالوورز کی تعداد 3 لاکھ 90 ہزار تک ہے۔

No Filter Museum 2

نو فلٹر میوزیم کی شریک مالک پیٹرا شارنگر نے انسٹا گرام پر میوزیم کی تصاویر شیئر کیں تو صارفین دنگ رہ گئے۔ وہ میوزیم کے قیام کا مقصد میوزیم میں نوجوانوں کی کم ہوتی دلچسپی اور اصل دنیا کے بجائے سارا وقت فون پر گزارنا بتاتی ہیں۔ پیٹرا کے مطابق  اس طرح نوجوانوں کو ساتھ مل کر بیٹھنے اور گفت وشنید کا موقع بھی ملے گا اور وہ حقیقی دنیا کی طرف لوٹیں گے۔

No Filter Museum 3

زرا ! محو کردینے والی یہ سیلفیاں بھی دیکھیں


View this post on Instagram

A post shared by Interaktives Selfie Pop-Up (@nofilter_museum) on Aug 14, 2019 at 9:28am PDT


View this post on Instagram

A post shared by Interaktives Selfie Pop-Up (@nofilter_museum) on Oct 3, 2019 at 4:06am PDT


View this post on Instagram

A post shared by Interaktives Selfie Pop-Up (@nofilter_museum) on Aug 23, 2019 at 10:37am PDT


View this post on Instagram

A post shared by Interaktives Selfie Pop-Up (@nofilter_museum) on Aug 25, 2019 at 9:20am PDT

The post خوبصورت اور رنگا رنگ فن پاروں کے ساتھ سیلفیاں بنانی ہوں تو ’نو فلٹر میوزیم‘ آئیں appeared first on ایکسپریس اردو.

بھارتی فوج شاید کارگل کی جنگ بھول گئی، پرویز مشرف

$
0
0

 اسلام آباد: سابق صدر اور اے پی ایم ایل کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی شاید کارگل کی جنگ بھول گئی جب بھارت نے پاکستان کی فوجیں واپس بھجوانے کے لیے اپنا سفیر بل کلنٹن کے پاس بھیجا تھا۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے یوم تاسیس کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو بار بار جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے، بھارت یاد رکھے پاکستانی قوم اور فوج نے چوڑیاں نہیں پہنیں۔

سابق آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی فوج شاید کارگل کی جنگ بھول گئی جب بھارت نے کارگل جنگ میں امریکی صدر بل کلنٹن کے پاس اپنا سفیر بھیجا اور کلنٹن سے مدد مانگتے ہوئے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی تاکہ پاکستان کارگل سے اپنی فوج واپس بلالے۔

مشرف نے کہا کہ انڈیا نے کارگل اور 27 فروری کے واقعے سے سبق نہیں سیکھا، پاکستانی وزیراعظم بار بار بھارت کو امن کا پیغام دے رہے ہیں، ہم اس مقام پر نہیں جانا چاہتے جہاں پھر آپ کو سبق سکھایا جائے، ہم جنگ کے حامی نہیں لیکن جب میدان میں آئیں گے بھارت کو سبق سکھا دیں گے اور پاکستانی قوم اور فوج خون کے آخری قطرے تک لڑے گی۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح بہتا ہے، ہماری مدد کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔

The post بھارتی فوج شاید کارگل کی جنگ بھول گئی، پرویز مشرف appeared first on ایکسپریس اردو.

جج ویڈیو اسکینڈل؛ نواز شریف کی 5 افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی درخواست

$
0
0

 اسلام آباد: جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں نواز شریف نے عدالت سے 5 افراد کو گواہ بنانے کی استدعا کردی۔

جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اسکینڈل کے مرکزی کردار ناصر بٹ، ویڈیو اور آڈیو کی فرانزک رپورٹ تیار کرنے والے برطانوی ماہرین کو عدالتی گواہ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

نواز شریف نے کہا ہے کہ مرکزی اپیل سے متعلق انصاف پر مبنی فیصلہ کرنے کے لیے گواہوں کے بیانات ضروری ہیں، شفاف اور آزادانہ ٹرائل میرا بنیادی حق ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ جج نے اپنا دامن داغدار ہونے کے حوالے سے خود اعتراف کیا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے بھی جس جج کے کنڈکٹ پر سوال اٹھائے اس سے فیئر ٹرائل کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے؟

نواز شریف کی درخواست پر پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

The post جج ویڈیو اسکینڈل؛ نواز شریف کی 5 افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.

Viewing all 49977 articles
Browse latest View live