Quantcast
Channel: The Express News
Viewing all 47234 articles
Browse latest View live

پنجاب میں انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان

$
0
0

 لاہور: سوئی ناردرن گیس نے پنجاب میں عارضی طور پر جنرل انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کردیا تاہم زیرو ریٹڈ انڈسٹری کو گیس سپلائی جاری رہے گی۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران سردی کی شدت میں اضافے کے باعث گھریلو صارفین کے گیس کے استعمال میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا، گھریلو صارفین کو موسم سرما میں پریشانی سے بچانے اور گیس طلب پوری کرنے کے لیے پنجاب بھر میں عارضی طور پر جنرل انڈسڑی اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سردی کی شدت بڑھتے ہی قدرتی گیس کے بحران نے سراٹھالیا

ترجمان ناردرن گیس کے مطابق زیرو ریٹڈ انڈسٹری کو گیس سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے گی، یہ فیصلہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر عارضی بنیادوں پر کیا گیا ہے صورتحال معمول پر آتے ہی جنرل انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو گیس سپلائی بحال کردی جائے گی۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کی گیس بند ش کا فیصلہ غیر قانونی اقدام ، ناانصافی اور ظلم ہے، ایل این جی بروقت کیوں نہیں منگوائی گئی؟ سی این جی اسٹیشنوں کی گیس سپلائی فوری بحال کی جائے ورنہ بلاجواز فیصلے سے لاکھوں افراد بری طرح متاثر ہونگے، فیصلے کے خلاف وزارت پٹرولیم کو خط لکھ دیا ہے۔

The post پنجاب میں انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.


مشرف کو سزا؛ حکومت کا جج وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

$
0
0

 اسلام آباد: حکومت نے پرویز مشرف کو سزا سنانے والے خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میڈیا اسٹرٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں خصوصی عدالت کے جج اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف سزا سے پہلے مرجائیں تو لاش ڈی چوک پر 3 دن لٹکائی جائے، تفصیلی فیصلہ

قانونی ٹیم نے کہا کہ خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ غیر قانونی، غیر شرعی اور غیر انسانی ہے، پرویز مشرف کو ڈی چوک پر لٹکانے کے جملے قانونی حدود کو پھلانگ کر لکھے گئے ہیں۔

ریفرنس تیار کرنے کی ذمہ داری شہزاد اکبر کے ذمے

دریں اثنا ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس بنانے کی ذمہ داری شہزاد اکبر کو سونپ دی وہ اٹارنی جنرل انور منصور اور وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی مشاورت سے ریفرنس تیار کریں گے بعدازاں  سپریم جوڈیشل کونسل کو یہ ریفرنس صدر مملکت کی جانب سے بھجوایا جائے گا جسے 36 گھنٹے میں ارسال کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ ملک میں انارکی، افراتفری کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش ہے، حکومت ملک میں عدم استحکام اور اداروں کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا نہیں ہونے دے گی، تفصیلی فیصلے پر وزیر قانون فروغ نسیم حکومتی ردعمل تیار کریں گے۔

The post مشرف کو سزا؛ حکومت کا جج وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.

زرمبادلہ کے ذخائر 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی

$
0
0

 کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 13 دسمبر کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 17 ارب 65 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک ارب 66 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 89 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت ہفتے کے اختتام پر 6 ارب 76 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اس ہفتہ کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک سے موصول ہونے والے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر بھی شامل ہیں۔

جاری کھاتے کے خسارے میں نمایاں کمی

دریں اثنا حکومت کی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں جاری کھاتے کے خسارے میں نمایاں کمی آگئی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کا خسارہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 73 فیصد کمی سے ایک ارب 82 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی تا نومبر جاری کھاتے کا خسارہ ایک ارب 82 کروڑ 21 لاکھ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 6 ارب 73 کروڑ 30 لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔

نومبر کے مہینے میں جاری کھاتے کو 32 کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا جو نومبر 2008ء میں درپیش ایک ارب سولہ کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 70 فیصد کم ہے۔ اکتوبر 2019ء میں جاری کھاتی 7 کروڑ ڈالر کے ساتھ سرپلس رہا تھا۔

The post زرمبادلہ کے ذخائر 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی appeared first on ایکسپریس اردو.

مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو؛ وزیراعظم چیئرمین مقرر

$
0
0

 اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی گئی کمیٹی 8 ارکان پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمین وزیراعظم ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت عارف علوی  نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیر اعظم ہوں گے جب کہ چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وزیر بین الصوبائی رابطہ، وزیر منصوبہ بندی ، وزیر توانائی عمر ایوب ارکان میں شامل ہیں۔

The post مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو؛ وزیراعظم چیئرمین مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.

آج کا دن کیسا رہے گا

$
0
0

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آپ اس صورت میں کچھ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ خود ہی ہر کام میں دلچسپی لیں اور سخت محنت کریں البتہ شرط ضرور ہے کہ اپنے دوستوں اور مشیروں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

دیکھئے ہمت نہ ہاریں انسان کو خدا نے غیر معمولی قوتوں سے نوازا ہے، بس ذرا ان قوتوں سے کام لینے کا سلیقہ آنا چاہئے، بزرگان روحانی سے آپ کو خصوصی فیض حاصل ہو سکتا ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

ان کاموں میں جو آپ کے لئے بہت اہم ہیں منشاء کے مطابق کامیابی حاصل ہو سکتی ہے لہٰذا آپ بھی اس عرصہ کے دوران اپنی جدو جہد تیز کردیں تاکہ کامیابی میں شک نہ رہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اپنے اس دوست سے بھی تعلقات توڑ لیجئے جو کہ آپ کی کسی سابقہ غلطی کو ذریعہ بنا کر آپ سے استفادہ کرنے کی کوشش کر سکتا ہے، آپ اسے دوٹوک جواب دے دیں وہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

حالات کی مناسبت سے یہ مشورہ ضرور دیں گے کہ زندگی کی اکثر راہیں غیر متوازن ہوتی ہیں اور ان راہوں پر جذباتی اور جلد باز قسم کے گھوڑے بری طرح گر جاتے ہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آپ صرف اپنے جذبات اور مزاج پر کنٹرول کرنے کی کوشش کریں، یاد رکھیں کہ بدی کے اندھیروں کو نیکی کا چراغ جلا کر بھگایا جا سکتا ہے، آپ ان حقائق کو سامنے رکھ کر کوشش کریں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

ہوش میں آ کر حالات کا تجزیہ کر لیں اپنے ضمیر کا گلا نہ دبائیں کہ یہی آپ کے بچائو کا واحد ذریعہ ہے اپنے اندرونی حقیقی احساس کو جاگتا رہنے دیں، جائیداد کے سلسلے میں فائدہ ہو سکتا ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

یہ درست ہے کہ ماضی میں اپنی صلاحیتوں کی بنا پر آپ نے حالات کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے میں غیر معمولی کامیابی حاصل کر لی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ مکمل اطمینان سے بیٹھ جائیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آپ کے مدتوں پرانے دوست بھی بغیر کسی وجہ آپ کی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں، اگر آپ غیر شادی شدہ ہیں تو پھر اپنے جلد ہی بہکنے والے خیالات کو پورے طور پر ہوش و حواس کی گرفت میں رکھیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اپنے مذہبی خیالات کو بھی حقیقی انداز سے مضبوط کریں تاکہ برے وقت میں آپ کی حقیقی عبادت ہی نجات کا سبب بن سکے، آپ اپنے موجودہ کاروبار میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کریں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

جن معاملات کے سلسلے میں گزشتہ چند برسوں سے باوجود کوشش کے آپ کامیابی حاصل نہ کر سکیں تھے یہی معاملات بخیر و خوبی بڑی آسانی کے ساتھ طے پا سکتے ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آپ اپنے اخراجات بڑھانے کی بجائے گھٹانے کی کوشش کیجئے تاکہ کچھ نہ کچھ رقم جمع ہو سکے یہ جمع شدہ رقم آپ کے بڑے کام آ سکتی ہے، اپنے ذہن کو منتشر خیالات کی آماجگاہ نہ بننے دیجئے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.

لنڈی کوتل میں بارودی سرنگ دھماکا، پاک فوج کا لائنس نائیک شہید 4 اہلکار زخمی

$
0
0

راولپنڈی: لنڈی کوتل میں بارودی سرنگ کے حملے میں پاک فوج کا لائنس نائیک شہید جب کہ چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لنڈی کوتل میں کنڈاؤ سرپوسٹ کے قریب پاک فوج کے جوانوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان شہید اور 4 جوان زخمی ہوگئے، یہ جوان کنڈاؤ سرپوسٹ کے قریب باڑ لگانے میں مصروف تھے۔

یہ پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، دو شہری شہید اور اہلکاروں سمیت 5 زخمی

 

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والے لائنس نائیک کا نام تقدیر علی اورکزئی ہے۔

The post لنڈی کوتل میں بارودی سرنگ دھماکا، پاک فوج کا لائنس نائیک شہید 4 اہلکار زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.

پاکستان کی اقتصادی اصلاحات ترقی کی راہ پر ہیں، آئی ایم ایف کا اعتراف

$
0
0

 اسلام آباد: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو  بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی کا پہلا جائزہ مکمل کرلیا ہے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات ترقی کی راہ پر ہیں۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کی پالیسیاں ملک میں اقتصادی استحکام کیلیے معاون ہیں،  پاکستان میں مارکیٹ کی بنیاد پر شرح مبادلہ کے تعین کا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے اور ملک میں مہنگائی کی شرح میں بھی اب ٹھہراؤ آیا ہے۔

 

The post پاکستان کی اقتصادی اصلاحات ترقی کی راہ پر ہیں، آئی ایم ایف کا اعتراف appeared first on ایکسپریس اردو.

بھارتی جارحیت کی صورت میں منہ توڑجواب کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا ، وزیراعظم

$
0
0

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگربھارت نے اپنے داخلی انتشارسے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف کارروائی کی تو بھرپورجواب دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا ٹوئٹرپرکہنا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا اورفاشسٹ نظریات کا غلبہ ہوتا جارہا ہے، مودی حکومت میں بھارت ہندوتوا بالادستی کے ساتھ ساتھ ہندوراشٹرا کی طرف بھی بڑھ رہا ہے، متنازع قانون کے خلاف بھارت کے حق پسند احتجاج کررہے ہیں اوریہ احتجاج اب ایک تحریک کی شکل اختیار کررہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات جھوٹے فلیگ آپریشن سے متعلق ہمارے خدشات میں اضافہ کررہے ہیں، جارحیت کی صورت میں منہ توڑجواب کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض فوجوں کا محاصرہ جاری ہے، کشمیر میں کرفیو اٹھائے جانے کے بعد وہاں خونی فسادات کا خدشہ ہے، ہم عالمی برادری کوبھارتی رویے سے متعلق متنبہ کررہے ہیں، بھارت نے داخلی بھارت  میں بڑھتے مظاہروں کے ساتھ پاکستان کے لیے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

The post بھارتی جارحیت کی صورت میں منہ توڑجواب کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا ، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.


نیب کے نوٹس سے نہیں ڈرتے، بلاول بھٹو زرداری

$
0
0

پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نیب کے نوٹسز آنا شروع ہوگئے ہیں لیکن ہم اس سے نہیں ڈرتے۔

پشاور میں کارکنوں سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ وہ جمہوریت نہیں جس کے لیے کارکنوں نے کوڑے کھائے، ہم نے اس لیے آزادی نہیں حاصل کی کہ کٹھ پتلی کے غلام بنیں، یہ کسی جمہوریت ہے کہ ہم ملک میں شفاف انتخابات تک نہیں کراسکتے۔ 1988سے لے کر 2018 تک ہر الیکشن میں دھاندلی ہوتی رہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آج پاکستان میں نہ عوام آزاد ہیں اور نہ صحافت ، ملک میں میڈیا پر بھی عجیب قسم کی پابندیاں ہیں، آج میڈیا بھی آزاد نہیں، دہشت گرد کلبھوشن یادیو کا انٹرویو ٹی وی پر چل سکتا ہے لیکن آصف زرداری کا انٹرویو ٹی وی پر نہیں چل سکتا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ یہ عجیب حکومت ہے کہ برطانیہ کا شہری بھی کابینہ کا رکن ہے، سلیکٹڈ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے،یہ گھبرائی ہوئی حکومت ہے، ہمارے جلسے کے اعلان سے کٹھ پتلی ڈر گیا، حکومت سمجھتی ہے کہ ہم نیب کی وجہ سے ڈر جائیں گے اور مجھے نیب کے نوٹسز آنا شروع ہوگئے ہیں لیکن ہم نیب کے نوٹسز سے نہیں ڈرتے۔ہم قائد عوام کے جیالے اور بے نظیر بھٹو کے جانثار ہیں ، ہم ان کا آسانی سے مقابلہ کریں گے۔

The post نیب کے نوٹس سے نہیں ڈرتے، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان سے کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کو سزا دلوانے کا مطالبہ

$
0
0

 اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کو سزا دلوانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو نیا سوالنامہ موصول ہوا ہے جو کہ 150 سوالات پر مشتمل ہے۔ سوال نامہ پاکستان کی جانب سے 3 دشمبر کو جمع کرائی گئی رپورٹ کے جواب میں بھیجا گیا ہے۔ پاکستان کو 8جنوری تک سوالات کے جواب جمع کرانا ہوں گے۔

ایف اے ٹی ایف کے سوال نامے میں مدارس سے متعلق کیے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئی ہیں جب کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول مانگی گئی ہیں، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کو سزا دلوانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

The post ایف اے ٹی ایف کا پاکستان سے کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کو سزا دلوانے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.

عمران خان حکومت حماقتوں کا مجموعہ ہے، فضل الرحمان

$
0
0

پشاور: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ اسمبلی متنازعہ اورعمران خان حکومت حماقتوں کا مجموعہ ہے۔   

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ناکام، ناجائز اور نااہل حکومت کی حماقتوں کی وجہ سے آرمی چیف بھی مذاق بن گئے، موجودہ حکومت اور اسمبلی کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے اختیار نہیں، اس اسمبلی کو آرمی چیف کی توسیع کی قانون سازی کاحق نہیں دے سکتے ورنہ یہ قانون متنازعہ ہوگا، کیوں کہ یہ اسمبلی متنازعہ ہے اور عمران خان حکومت حماقتوں کا مجموعہ ہے، جمہوریت پریقین رکھتے ہیں تو ملک میں فوری طور پر نئے شفاف عام انتخابات کراتے ہوئے معاملات ان کے حوالے کیے جائیں گے تاکہ ملک بحرانوں سے نکل سکے ۔

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف موجودہ وقت میں فوج کے سربراہ نہیں بلکہ سیاسی پارٹی کے سربراہ ہیں اور جس طرح دیگر سیاستدانوں کے خلاف عدالتی فیصلوں کا خیر مقدم کیاجاتا ہے اسی طرح پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر بھی بیانات جاری نہیں کرنے چاہئے، ایسے بیانات ادروں میں ٹکراؤ کی صورتحال پیدا کرتے ہیں، حالات سنگین ترین ہیں پھونک پھونک کرقدم رکھنا ہوگا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پانامہ اور کرپشن کیسز ہوں یا نیب کی تحریک اس کے پیچھے اصل ایجنڈا ملک میں عدم استحکام  پیدا کرنا ہے اور اسی مقصد کے لیے عمران خان کو اقتدار دیا گیا، چور چور کی رٹ لگا کر کب تک سیاست کی جائے گی، ملک اقتصادی طور پرتاریخ کی بدترین صورت حال پر ہے، معاشی اداروں کے مطابق دو سال مزید بھی مستحکم نہیں ہوگی۔

 

The post عمران خان حکومت حماقتوں کا مجموعہ ہے، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.

وزارت قانون کی جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس بھیجنے کی تردید

$
0
0

 اسلام آباد: ترجمان وزارت قانون وانصاف نے کہا ہے کہ جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف کوئی ریفرنس نہیں بھیجا۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس بھیجنے کی تردید کردی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف وزارت قانون کی جانب سے سپریم جوڈیشل کاؤنسل کو ریفرنس نہیں بھیجا گیا۔

ترجمان وزارت قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس بھیجنے کے سلسلے میں ریسرچ کا عمل ابھی جاری ہے، اور اٹارنی جنرل کی آج ہی ترکی کے دورہ سے واپسی ہوئی ہے۔

 

The post وزارت قانون کی جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس بھیجنے کی تردید appeared first on ایکسپریس اردو.

کوالالمپور سمٹ ؛ مسلم سربراہان مملکت کا ڈالر کی جگہ سونے کو بطور کرنسی استعمال کرنے پر غور

$
0
0

کوالا لمپور: ملائیشیا میں جاری مسلم ممالک کی ’کوالالمپورسمٹ‘ میں عالمی قوتوں کی جانب سے معاشی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایکدوسرے کیساتھ تجارت کیلیے سونے کو بطور کرنسی استعمال کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے انکشاف کیا ہے کہ 20 مسلم ممالک اور ماہر معیشت دانوں کے اہم اجلاس ’کوالالمپور سمٹ‘ میں ملائیشیا، ترکی، قطر اور ایران ایک دوسرے سے تجارت ڈالر، پاؤنڈ یا یورو کے بجائے ‘سونے‘ یا ’درہم‘ میں کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے ایران اور قطر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کو مستقبل کے خطرات سے نبردآزما ہونے کیلیے خود انحصاری کو اپنانا ہوگا جس کے لیے ایک دوسرے سے تجارت کے لیے کرنسی کے بجائے بارٹر سسٹم (اشیا کا تبادلہ) بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان پر دباؤ کے متعلق ترک صدر طیب ایردوان کا بیان مسترد کردیا

وزیراعظم مہاتیر محمد نے چین میں یغور مسلمانوں اور بھارت میں شہریت ترمیمی بل کے نام پر مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بناکر امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ ایک ریاست کی حیثیت میں ہم اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور عالمی قوتوں کو بھی اس سلسلے میں آگے آنا ہوگا۔

واضح رہے کہ 18 دسمبر سے شروع ہونے والی کوالالمپور سمٹ کا آج آخری دن تھا تاہم سمٹ کے اختتام کے باوجود تاحالہ مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے، اس سمٹ میں ملائیشیا کے علاوہ ایران، ترکی، قطر اور ایران کے علاوہ 20 مسلم ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

The post کوالالمپور سمٹ ؛ مسلم سربراہان مملکت کا ڈالر کی جگہ سونے کو بطور کرنسی استعمال کرنے پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.

بھارتی سائبر سکیورٹی چیف بھی آئی ایس پی آر کے گن گانے لگا

$
0
0

نئی دلی: بھارتی سائبر سیکیورٹی چیف نے کہا ہے کہ بیانیے کی جنگ جیتنے کے لیے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکھا جائے، اطلاعات کی جنگ میں پاکستانی ڈی جی آئی ایس پی آر کی بات کو وزن دیا جاتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی سیکیورٹی ادارے پاکستانی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے متاثر ہیں اور اس کا کھل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی سائبر سیکیورٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) راجیش پنت نے بیان جاری کیا ہے کہ بھارت میں آئی ایس پی آر کی طرز کا ادارہ قائم کیا جائے اور پاکستان کی طرح تینوں بھارتی افواج کا ایک ترجمان ادارہ بنایا جائے۔

بیانئے کی جنگ جیتنے کے لیے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے  لیفٹیننٹ جنرل (ر) راجیش پنت کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کے اپنے اپنے تعلقات عامہ کے شعبے ہیں جو مخالف سمت میں چل رہے ہیں، جدید جنگی حکمت عملی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرح ایک متفقہ بیانیے کی ضرورت ہے، پاکستان کا ایک آئی ایس پی آر مؤثر انداز میں بیانیہ دے رہا ہے، بھارتی فورسز بھی پاکستان کی طرح مشترکہ آئی ایس پی آر تشکیل دے کر بیانیہ پیش کرے۔

بھارتی سائبر سکیورٹی چیف نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج کا ترجمان ہر فورس کے اقدامات کی منظم ترجمانی کرتا ہے، اطلاعات کی جنگ میں پاکستانی ڈی جی آئی ایس پی آر کی بات کو وزن دیا جاتا ہے، پاکستانی ڈی جی آئی ایس پی آر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کرتے تو پورا یورپ ان کی بات کو توجہ دیتا ہے۔

The post بھارتی سائبر سکیورٹی چیف بھی آئی ایس پی آر کے گن گانے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.

فیس بک کے 26 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک، ڈارک ویب پر منتقل

$
0
0

 لندن: اپنے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ میں کمزور ترین ثابت ہونے والی کمپنی فیس بک کے ڈیٹا پر ایک اور بڑی نقب لگی ہے اور ہیکروں نے کل 26 کروڑ 50 لاکھ افراد کا ڈیٹا، تصاویر، آئی ڈی، ای میل اور فون نمبر نہ صرف ہیک کرلیے بلکہ خدشہ ہے کہ یہ تفصیلات اب ڈارک ویب پر بھی بھیجی جاچکی ہیں۔

اس کی سب سے پہلی خبر ایک ویب سائٹ کمپیئری ٹیک نے دی تھی جس نے کہا تھا کہ ہیکروں نے کروڑوں اکاؤنٹس کی ساری معلومات کو ایک ہیکر فورم پر ڈال دیا ہے اور ان کا تعلق عادی جرائم پیشہ گروہوں سے ہے۔ تشویش ناک بات یہ ہے کہ یہ معلومات ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔ اس ڈیٹا بیس میں زیادہ تر امریکی شامل ہیں۔

فیس بک کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’ہم اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن غالباً یہ معلومات فیس بک کی احتیاطی تدابیر سے قبل چوری کی گئی ہیں کیونکہ کئی برس قبل فیس بک نے صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے اہم اقدامات اٹھائے تھے‘ ۔

کمپیری ٹیک کے سیکیورٹی ماہر بوب ڈائیشینکو نے کہا ہے کہ فیس بک کا یہ ڈیٹا بیس اب بھی موجود ہے جو کھلا ہے اور اس تک رسائی حاصل کرسکتا ہے جس میں کروڑوں افراد کی فیس بک تفصیلات موجود ہیں تاہم اس جمعرات تک یہ تفصیلات ہٹا دی گئی تھیں۔

فیس بک کی جانب سے عوامی ڈیٹا پر نقب زنی کے کئی واقعات ہوچکے تھے اور ایسے اسکینڈل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس سے قبل فیس بک نے خود اعتراف کیا تھا کہ 87 ملین افراد کے ڈیٹا کا کچھ حصہ ضرور چوری ہوا ہے جس میں اکثریت امریکیوں کی ہے، اس سال کے شروع میں فیس بک اسی جرم کے پاداش میں 5 ارب ڈالر جرمانہ بھی ادا کرچکا ہے۔

The post فیس بک کے 26 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک، ڈارک ویب پر منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.


مردوں میں بانجھ پن کی ممکنہ وجہ بننے والا جین دریافت

$
0
0

امریکا: سائنس دانوں نے ایک جین دریافت کیا ہے جس کا ممکنہ طور پر تعلق مردوں کی بے اولادی سے ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ جین 50 فیصد مردوں میں بے اولادی کی وجہ ہوسکتا ہے جسے اس سے قبل ناقابلِ بیان سمجھا جاتا رہا تھا۔

امریکن جرنل آف ہیومن جنیٹکس میں شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک جین ’ایس وائے سی پی ٹو‘ میں اگر کوئی بگاڑ پیدا ہوجائے تو مردانہ کروموسوم کی قدرتی ترتیب پر اثر پڑتا ہے اور یا تو غائب ہوجاتے ہیں، اپنی نقل بناتے ہیں یا پھر کہیں اور چلے جاتے ہیں۔ اس طرح ایس وائے سی پی ٹو جین کی سرگرمی سے منوی جراثیم بھی چھوٹے ہوتے جاتے ہیں۔

اس بات کی تصدیق کے لیے تحقیقی ٹیم نے خمیر (ییسٹ) پر تجربات کیے اور اس جین کا مطالعہ کیا۔ خمیر کے ماڈل سے معلوم ہوا کہ یہ جین بگڑ جائے تو مردوں کے مادہ حیات پر متاثر ہوتا ہے۔ اس کے بعد کئی ایسے مردوں کا مطالعہ کیا جو بظاہر مکمل صحت مند تھے لیکن اعزازِ  والد سے محروم تھے۔ دیگر صاحبِ اولاد افراد کے مقابلے میں ان میں ایس وائے سی پی ٹو جین شدید متاثر تھا۔

اس تحقیقی ٹیم کی اہم رکن سمانتا شلیٹ کہتی ہیں کہ مرد بھی بانجھ ہوسکتے ہیں اور ان میں بگڑے ہوئے کروموسومز کا تناسب بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اگرچہ اس سے قبل مردوں میں اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی تھی لیکن اب اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے بے اولادی کی وجہ اگر مردوں میں دیکھی جائے تو عالمی سطح پر اس کی شرح 30 سے 50 فیصد تک ہوسکتی ہے۔

پھر ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ اسی بگڑے ہوئے جین سے بسا اوقات مائیں امید سے بھی ہوجاتی ہیں لیکن جلد یا بدیر ان میں اسقاطِ حمل ہوجاتا ہے۔

The post مردوں میں بانجھ پن کی ممکنہ وجہ بننے والا جین دریافت appeared first on ایکسپریس اردو.

مسلسل 30 سال سے گھٹڑی بنے شخص کو سیدھا چلنے کے قابل بنادیا گیا

$
0
0

بیجنگ: چین میں عجیب و غریب مرض میں گرفتار شخص 30 سال بعد پہلی بار سیدھا کھڑا ہوکر چلنے کے قابل ہوگیا۔ 46 سالہ لائی ہوا ایک مرض اینکلوزنگ اسپونڈی لائٹس کا شکار تھا اور اس کا دھڑ آگے کی جانب اس قدر مڑ چکا تھا کہ اس کا چہرہ رانوں سے چپکا ہوا تھا۔

اب ایک طویل آپریشن کے بعد اس کی کمر کو سیدھا کردیا گیا ہے اور وہ سہارے چلنے بھی لگا ہے۔ 18 برس کی عمر میں وہ ایک نایاب بیماری اینکلوزنگ اسپونڈی لائٹس میں مبتلا ہوکر دھیرے دھیرے آگے کی طرف جھکنے لگے اور یہاں تک کہ ایک گھٹڑی کی صورت اختیار کرگیا تھا۔ اس چین میں لپٹے ہوئے آدمی یا فولڈنگ مین کے نام سے پکارا جانے لگا تھا۔ کیونکہ اس کا چہرہ ہر وقت اس کی اگلی رانوں سے ٹکراتا تھا۔

غربت کا شکار لائی ہوا مہنگا علاج کرانے سے قاصر تھا لیکن اس کی خبریں مشہور ہوئیں تو شینزن یونیورسٹی جنرل ہسپتال میں ہڈیوں اور ڈھانچے کے ماہر پروفیسر ٹاؤ ہیویرن نے اس کے علاج کا عزم کیا۔ ڈاکٹر کے مطابق یہ ایک پیچیدہ اور شدید نوعیت کا واقعہ ہے جس کا آپریشن بہت مشکل ، وقت طلب اور پیچیدہ تھا۔

ہڈیاں توڑی اور جوڑی گئیں

’ پروفیسر ٹاؤ کے مطابق ضروری تھا کہ پہلے ہڈیوں کو توڑا جائے اور اس طرح ریڑھ کی ہڈیوں، پسلی کے کچھ حصوں اور ران کی ہڈیوں کو توڑا گیا۔ اس کے بعد ریڑھ کے ہڈی کے پورے نظام کو سیدھا کیا گیا۔ اس عمل میں خطرے کی شرح 20 سے 30 فیصد تھی اور زندگی بھر کے لیے معذور ہوجانے کے امکانات بہت زیادہ تھے۔

ایسے مریض کم از کم اپنا سر ضرور اٹھاسکتے ہیں لیکن لائی ہوا اس سے بھی قاصر تھا اور یوں آپریشن مزید پیچیدہ اور مشکل ہوگیا تھا۔ اس طرح اس کا چہرہ ران سے چپکا تھا، ٹھوڑی سینے کو چھورہی تھی اور پورا دھڑ کمبل کی طرح لپٹا ہوا تھا۔ لیکن آپریشن نہ کرنے کی صورت میں بھی مریض کی زندگی کو خطرہ تھا کیونکہ پھیپھڑوں اور دل پر شدید دباؤ کی کیفیت تھی۔ اس تکلیف کا اظہار لائی ہوا بار بار کرچکا تھا۔

سرجن حضرات نے اس عمل کو ایورسٹ کی چوٹی چڑھنے کے برابر مشکل قرار دیا جس میں چار مراحل کے بعد مریض کو سیدھا کیا گیا۔ اب لائی ہوا ایک واکر کی مدد سے چل پھر سکتا ہے اور بہت جلد وہ کسی سہارے کے بغیر چل پھر سکے گا۔

The post مسلسل 30 سال سے گھٹڑی بنے شخص کو سیدھا چلنے کے قابل بنادیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.

وائلڈ لائف نے راستہ بھٹک جانیوالی بے بی انڈس ڈالفن کو واپس دریا میں چھوڑدیا

$
0
0

کراچی: سندھ وائلڈ لائف نے راستہ بھٹک جانے والی بے بی انڈس ڈالفن کو ریسکیوکرنے کے بعد واپس دریائے سندھ میں چھوڑدیا۔

سندھ وائلڈ لائف کے کنزرویٹر جاوید مہر کے مطابق محکمہ جنگلی حیات سکھر یونٹ نے دریائے سندھ میں اپنے مسکن سیلگ بھگ 217کلومیٹر کی دوری پربھٹک جانے والی بے بی ڈالفن کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا۔

ان کا کہناہے کہ انڈس ڈالفن کے بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیم گذشتہ 3روز سے سرگرداں تھی اور کئی روز کی محنت بارآورثابت ہوئی اور بے بی انڈس ڈالفن تحصیل فیض گنج ضلع خیرپورسے مل گئی۔

جاوید مہر کے مطابق بے بی ڈالفن کو ایمبولینس کے ذریعے دریائے سندھ سکھر منتقل کی گئی اوربعدازاں اسے پانی میں چھوڑ دیا گیا۔

 

The post وائلڈ لائف نے راستہ بھٹک جانیوالی بے بی انڈس ڈالفن کو واپس دریا میں چھوڑدیا appeared first on ایکسپریس اردو.

ٹرانسپورٹ مافیا کی شہریوں سے کروڑوں روپے بھتہ وصولی

$
0
0

کراچی: سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر میں ٹرانسپورٹ مافیا شہریوں سے زائد کرایے کی صورت میں روزانہ کروڑوں روپے بھتہ وصول کرنے لگی۔

شہر قائد میں روزانہ لاکھوں افراد دفاتر ،درسگاہوں ،روزمرہ کے امور یا دیگر ضروری کاموں سے ایک مقام سے دوسرے مقام تک پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہیں،مسافربسوں کی حالت انتہائی دگرگوں ہے ،سیکڑوں منی بسیں اور کوچز ناقابل استعمال ہوچکی ہیں۔

ٹریفک پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے کرپٹ افسران ایسی بسوں کو رقم لیکر فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیتے ہیں ،کئی بسیں تو سال ہاسال  بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ کے ہیٹریفک پولیس کے افسران کی ’’مہربانی ‘‘ سے سڑک پرکاروبار کررہی ہوتی ہیں ،ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔

دیدہ دلیری یہ کہ اب منی بس مالکان نے سرکاری رٹ چیلنج کرتے ہوئے اپنے کرایے لاگو کردیے ہیں ،بغیر کسی سرکاری فہرست کے کرایے لیے جارہے ہیں ،شہریوں سے زائد کرایے کی صورت میں روزانہ کروڑوں روپے کی بھتہ وصولی کی جاتی ہے۔

ٹریفک پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے بھاری لینے والے مراعات افسران انتہائی خاموشی کے ساتھ مسافروں کے ساتھ ظلم ہوتا دیکھتے رہتے ہیں،وزیر ٹرانسپورٹ کی مجرمانہ خاموشی اور عدم کارروائی کے باعث بس مالکان اپنی مرضی کا روٹ بھی بنالیتے ہیں،شارٹ کٹ لینے کے چکر میں بسوں کو کسی دوسرے روٹ سے گزار نے میں بھی عار محسوس نہیں کرتے نہ اسے خلاف قانون سمجھتے ہیں ۔

مسافروں کو اپنے اسٹاپ کہیں دورہی اتار دیا جاتا ہے یا منی بس ڈارئیور آدھے روٹ تک بس کو لے جاکر ،نئے سرے سے کرایے وصول کرکے باقی سفر طے کرتے ہیں ،مسافروں سے قریب ترین سفر کا کرایہ بھی 20 ،25 روپے اور کچھ دور کا سفر 30 روپے اور زیادہ دور کا سفر 40 سے 50 روپے  لیکر کرایا جاتا ہے ۔

 

The post ٹرانسپورٹ مافیا کی شہریوں سے کروڑوں روپے بھتہ وصولی appeared first on ایکسپریس اردو.

دوسرے اقتصادی جائزے کیلیے طے شدہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے، آئی ایم ایف

$
0
0

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان پر زوردیا ہے کہ دوسرے اقتصادی جائزے کیلیے طے شدہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے اور پہلے اقتصادی جائزے میں جو اہداف حاصل نہیں ہوسکے ان کے بارے میں بھی پیشرفت کی جائے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے قرضے کی قسط منظور کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی ہے کہ اقتصادی اصلاحاتی پروگرام پر کامیابی کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور مالیاتی نظم و نسق کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرضے کی قسط کی منظوری کے بعد جمعے کو وزارت خزانہ میں وفاقی سیکریٹری خزانہ نوید کامران بلوچ اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سمیت وزارت خزانہ کی ٹیم نے آئی ایم ایف کے ساتھ وڈیو کانفرنس کی۔

اس وڈیو کانفرنس میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے منظور کردہ پاکستان کی پہلی اقتصادی جائزہ رپورٹ  کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اورخصوصی طور پر ریونیوشارٹ فال کو پورا کرنے کیلیے اقدامات کرنے  پر زوردیا گیا۔

ایف بی آر نے وڈیوکانفرنس پر واشنگٹن میں موجود آئی ایم ایف کی ٹیم کو آگاہ کیا کہ اضافی ریونیو اکٹھا کرنے کیلیے اقدامات کیے گئے ہیں اور رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے اقتصادی اعدادوشمار حوصلہ افزا ہیں ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے ساتھ ساتھ ریونیو گروتھ میں بھی اضافہ ہوا ہے اور توقع ہے کہ رواں ماہ(دسمبر) میں ریونیو گروتھ مزید بڑھے گی، ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلیے اقدامات  کیے جارہے ہیں جبکہ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے متعلق معاہدے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے، ملک بھر میں تاجر نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی جارہی ہیں اور کمیٹیوں کے دائرہ کار پر مشتمل ٹی او آر جاری کردیے گئے ہیں۔

وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ فیٹف شرائط پر عملدرآمد کیلیے قومی بچت اسکیموں کے ذریعے منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کیلیے نیشنل سیونگ اسکیمز (انسداد منی لانڈرنگ اینڈ انسداد ٹیررازم فنانسنگ)رولز 2019 کا مسودہ تیار کرکے اسٹیک ہولڈرز کی آرا کیلیے جاری کردیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف حکام کو بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ(دسمبر)کیلیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 508 ارب 45کروڑ10 لاکھ روپے حاصل کرنے کیلیے تمام فیلڈ فارمشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ نہ صرف رواں ماہ کے ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جائے بلکہ پچھلے شارٹ فال میں کمی لانے کیلیے اضافی ریونیو بھی اکٹھاکیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام کو بتایا گیا ہے کہ آئندہ ماہ سے اگلے مالی سال کیلیے بجٹ کی تیاری کا عمل شروع کردیا جائے گا اور اگلے بجٹ میں بھی غیر ضروری ٹیکس چھوٹ و رعایات ختم کی جائیں گی اور ٹیکس نیٹ بڑھایا جائیگا۔

 

The post دوسرے اقتصادی جائزے کیلیے طے شدہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے، آئی ایم ایف appeared first on ایکسپریس اردو.

Viewing all 47234 articles
Browse latest View live